Advertisement

سندھ کی عوام جیالی سرکار کا تخت گرانے کے لئے تیار ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام جیالی سرکار کا تخت گرانے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لئے صحت کارڈ میں رکاوٹ بلاول زرداری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعصب کے باعث سندھ کے لوگ صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں۔

حلیم عادل نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کی اپنی کتابیں دیکھ لیں، اربوں روپے بجٹ لیکن زمین پر خرچ صفر۔

پی ٹی آئی رہنماء کا  کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس، سی ایم ہاؤس، راول محل اور انور محل کو سندھ سمجھنے والے پرچی چیئرمین وفاق فوبیا میں مبتلا ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت سندھ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے جعلی چیئرمین کو کورونا کے بجائے عقل کی ویکسین لگائیں ۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وفاق سندھ میں منصوبے شروع کرنے لگتا ہے تو سندھ حکومت این او سی نہیں دیتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version