Advertisement

کالے اور سفید چنے کے غزائی اور طبی فوائد

کالے اور سفید چنے ہر گھر میں ہی کھائے جاتے ہیں اور جب خواتین کے پاس سبزیوں اور دالوں کے آپشنز ختم ہو جاتے ہیں تو ایسے میں خواتین ان کو کبھی  اُبلے ہوئے انڈوں اور کبھی آلو کے ساتھ شامل کر کے سالن بنا لیتی ہیں یا ان کا پلاؤ بنا کر گزارا کر لیتی ہیں۔

سفید چنوں کے فوائد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید چنے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، چنوں کو فائبر، میگنیشیم، پروٹین، آئرن اور زنک جیسی غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کالے چنوں میں غذائیت زیادہ پائی جاتی ہے اسی لئے انہیں بال ،ناخن، جلد اور جسم کے پٹھوں کی صحت کے لئے بہتر غذا قرار دیا جاتا ہے ،کالے چنے کھانے سے جسم کو فوری طاقت ملتی ہے اس میں مو جود فائبر قبض کو فوری دور کر تا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن گھٹانے کے خواہشمند افراد کالے چنوں کے بجائے سفید چنے ابال کر یا چاٹ بنا کر اپنی ڈائیٹ میں شامل کر سکتے ہیں جبکہ کالے چنوں میں کیلوریز اور شوگر زیادہ پائی جاتی ہیں اسی لئے کالے چنے وزن گھٹانے کے بجائے بڑھانے میں زیادہ بہتر کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو کالے چنوں کو بغیر کسی پریشانی کے کھایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

کالے چنوں میں  شوگر کی مقدار سفید چنوں سے زیادہ ہوتی ہے مگر پھر بھی عام انسانی جسم کے لئے نہ ہونے کے برابر اور ڈائیٹنگ کرنے والے افراد کے لئے زیادہ سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چنے اینیمیا یعنی خون کی کمی دور کرتے ہیں کیونکہ ان میں بھاری مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چنوں میں پایا جانے والا کیلشیم ہڈیوں کی بناوٹ اور مضبو طی میں اہم کر دار ادا کرتا ہے ،چنے کھانے سے بھرپور نیند آتی ہے اور تادیر بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version