Advertisement

سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمینوں کے تقررکا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا

سینٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمینوں کے تقرر کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر مقرر ہوئے ہیں اور سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع، شیری رحمان خارجہ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید اطلاعات و نشریات  رضا ربانی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئےاور طلحہ محمود فنانس اینڈ ریونیو ،  سلیم مانڈوی والا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین مقررہوئے ہیں۔

 جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر محسن عزیز داخلہ ، روبینہ خالد میری ٹائم افئیرز کی چیئرپرسن مقررہوئے ہیں اور پرنس احمد عمر مواصلات،رانا مقبول احمد کیبنیٹ کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر بزنجو رولز اینڈ پروسیجر ، سینیٹر ہدایت اللہ  ایوی ایشن کے چیئرمین مقررہوئے ہیں اور سینیٹر فیصل سبزواری صنعت و پیداوار، کامل علی آغا حکومتی یقین دہانیاں کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔

Advertisement

  جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر عبدالقادر پیٹرولیم کمیٹی، سیف اللہ ابڑو توانائی کمیٹی کے چیئرمین مقررہوئے ہیں اور سینیٹر تاج حیدر پارلیمانی امور فاروق نائیک ڈیلیگیٹڈ لیجیسیلشن کمیٹی لے چیئرمین مقررہوئے ہیں

اعلامیہ کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیولیشن کے چیرمین جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد مقررہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version