Advertisement

وزارت تجارت نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے

وزارت تجارت نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی تا مئی 2021 تک برآمدات 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ہیں۔

وزارت تجارت نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کی نسبت برآمدات میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت نے یہ بھی کہا کہ برآمدات ایک ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئی ہیں۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات ایک ارب 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں ،عید کی چھٹیوں کے باعث مئی میں برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق امریکا ،چین، برطانیہ، افغانستان اور بنگلا دیش کو برآمدات زیادہ رہی ہیں، مئی میں درآمدات 2 ارب 86 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پٹرولیم ، پام آئل،گندم، سویابین  اور مشینری کی درآمدات بڑھیں جبکہ خام مال، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی درآمدات بھی بڑھیں۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے 11 ماہ کے دوران برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
ہم کسی کو بھی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version