جدہ سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جدہ سے کراچی ائیرپورٹ پر پہنچنے والے 17 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے کراچی ائیرپورٹ پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے ، جن کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافروں کو فوری سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
مسافر سعودی ائیر پرواز ایس وی 708 کے زریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے ، تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی ائیر کی پرواز سے مجموعی طور پر 244 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

