Advertisement

کنول آفتاب نے جنت مرزا کے حق میں آواز بلند کر لی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹارکنول آفتاب نے بھی جنت مرزا کے حق میں آواز بلند کر لی ہے۔

انسٹاگرام پر کنول آفتاب کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار کنول حال ہی میں جنت مرزا پر کی جانے والی تنقید پر بات کر رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کنول آفتاب نے کہا کہ جنت مرزا  کے معافی مانگنے کے بعد اب لوگوں کو غیر مناسب باتیں نہیں کرنی چاہیں۔

 گزشتہ روز اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کی نفرت انگیز پوسٹ پر ردِعمل دیا تھا۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بشریٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ اس طرح کسی پر بھی تنقید نہیں کرسکتیں جبکہ آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا تھا کہ آپ اسلام کے بارے میں کیسے بات کرسکتی ہیں جبکہ آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہی۔

انہوں نے کہا تھا کہ آپ بھی ڈانس کرتی ہیں، اداکاری کرتی ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس بھی کی ہیں تو آپ آج دوسروں پر تنقید کیوں کررہی ہیں؟

اُنہوں نے لکھا کہ مجھے آج احساس ہوا آپ کے پاس دل نہیں ہے، بس اتنا کہوں گی دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں لازمی جھانکیں۔

دوسری جانب انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کبھی کسی کو بددعا دینا اور کبھی لعنت، یہ اچھا اخلاق نہیں ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا تھا کہ امّاں جی! وقت نکال کر حقیقت جانیے اور پھر تنقید کیجیے، اللّہ آپ کو خوش رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک پروموشن ویڈیو بنائی تھی جس میں اُنہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

Advertisement

جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

بعد ازاں جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

اب گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ میں لکھا کہ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا‘

بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version