Advertisement

صنم جنگ کی قسام کے ساتھ 13 برس پرانی تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی شوہر کے ساتھ 13 برس پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ صنم جنگ کی یہ تصویر ان کے شوہر قسام جعفری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

قسام نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 13 برس قبل جب ہم نوجوانی میں تھے تو ہمیں نہیں معلوم تھا کہ زندگی ہمیں ساتھ کہاں لے جائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہماری ایک بیٹی بھی ہوگی اور آپ ایک مشہور شخصیت بھی بن جائیں گی۔

اداکارہ کے شوہر نے کہا کہ  13 برس قبل ہم دونوں بس زندگی کے لیے پرجوش تھے اور دنیا فتح کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔

قسام نے انسٹاگرام پوسٹ کے اختتام میں اپنی بیٹی اور اہلیہ صنم جنگ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں کو بہت یاد کرتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ صنم نے بھی قسام کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ تو آج مجھے ماضی کی خوشگوار یادوں میں لے گئے، کیا ہی خوبصورت دن تھے وہ۔

واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version