Advertisement

فواد چوہدری بڑی عجیب مخلوق ہیں، سعید غنی

سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  فواد چوہدری بڑی عجیب مخلوق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پہلے بھی سندھ حکومت کو ہٹانے کی بات کرتے رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکز میں مانگے تانگےکی حکومت ہے۔فوادچوہدری اتحادیوں کو حوصلہ دینے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سندھ کے عوام وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اپنے ووٹوں پر قائم ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی، آئین کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔

Advertisement

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین و قانون کے مطابق صوبہ چلارہی ہے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کردیا گیا تو سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرایا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بات کرنے پر مراد علی شاہ کو پسند نہیں کیا جاتا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا اپنے لوگوں کا دفاع کرنا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version