کیا آپ ناشپاتی کے فوائد جانتے ہیں؟

ناشپاتی اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت بخش فائبر سے بھرپور پھل ہے, اس کا روزانہ کا استعمال جان لیوا بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
ایک ناشپاتی روزانہ کھائیں اور اپنی جلد کو نرم ملائم ، صحت مند اور چمک دار بنائیں۔
[amazonad category=”Auto”]
ناشپاتی آپ کے چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے اور آپ کو اس کے استعمال کے بعد کسی بیوٹی کریم یا ماسک کی ضرورت نہیں، صرف زیادہ سے زیادہ ناشپاتی کھائیں ،یہ جھائیوں کے خلاف جنگ میں بھی مدد دیتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشپاتی میں بڑھتی ہوئی انسولین کے خلاف مزاحمت کی اہلیت پائی جاتی ہے، جو آپ کے جسم کو شکر اور انسولین کو خون میں جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔
ناشپاتی میں فائبر کی 20 فیصد مقدار پائی جاتی ہے جو آنتوں میں پائے جانے والے اچھے بیکٹیریا کو غذا فراہم کرتے ہوئے آپ کی آنتوں کے اندرونی نظام کی صفائی بھی کرتے ہیں اس کے علاوہ دائمی قبض کے مریضوں کے لئے ناشپاتی ایک بہترین تیر بہدف نسخہ ہے کیوںکہ اس سے قبض کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News