Advertisement

آزاد کشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، تنویر الیاس

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن 2021 سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے، تحریک اانصاف آزاد کشمیر کی کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، اہم شخصیات کی شمولیت کیساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کی غیرمشروط حمایت بھی ملنا شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا اور آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے تمام امیدوار پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کردیا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے ہم جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے، جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے قائدین کا اتحاد کرنے پر شکر گزار ہوں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے دنیا میں اسلام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، عمران خان اسلام فوبیا کیخلاف توانا آواز بن کر سامنے آئے، عمران خان نے کشمیر اور اسلام کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

دوسری جانب قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا کہ آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version