ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا ایک نیا بوجھ

ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا نیا بوجھ پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل فون کی فی منٹ کال پر اوسط 33 پیسے وصول کیئے جاتے ہیں اس طرح پانچ منٹ کی فون کال پر انڈسٹری 1 روپے 65 پیسے وصول کرتی ہے اور پانچ منٹ کی کال پر 50 فیصد سے بھی زائد ٹیکس عائد ہوجائے گا جبکہ موبائل فون خدمات پر پہلے ہی جی ایس ٹی 32 پیسے اور ودھ ہولڈنگ ٹیکس 20 پیسے عائد ہے۔
خیال رہے کہ موبائل فون پر 1 روپے 65 پیسے کی فون کال پر اب 1 روپے 27 پیسے ٹیکس دینا ہوگا جس سے: فون کال پر ٹیکس 77 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

