Advertisement

الیکشن ریفارمز ایکٹ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا الیکشن ریفارمز ایکٹ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرے، وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر کا کردار ختم ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ختم کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں۔

سراج الحق نےیہ بھی کہا کہ متناسب نمائندگی کا قانون متعارف کروائے بغیر حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ کہنا تھا کہ آئین کی دفعات 62-63 پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمدکیا جائے، پولیس اور آرمی کے جوان پولنگ سٹیشنز کے باہر سیکورٹی کے لیے مامور کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہجماعتی بنیادوں پر الیکشن ہوں تو آزاد امیدوار نہیں ہونے چاہیے جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version