Advertisement

چین میں گیس پائپ لائن کا دھماکہ ، 12 افراد جاں بحق

چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ اس وقت پیش آیا جب لوگ خریداری کیلئے عمارت کے نیچے موجود فوڈ مارکیٹ میں موجود تھے۔

دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ متعدد مکانات تباہ اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں دکاندار اور فوڈ مارکیٹ میں تازہ سبزیاں خریدنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں انتالیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

سرکاری حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version