عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے خود بھی غیر محفوظ

لاہورمیں انوسٹی گیشن پولیس کے سب انسپکٹر کو رات گئے گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو گاڑیوں پر آنے والے اغوا کار سب انسپکٹر عثمان اکبر کو اغوا کر کے لے گئے ہیں جبکہ اغوا کا واقعہ تھانہ مناواں کی حدود میں پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر عثمان اکبر تھانہ ہربنس پورہ میں انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے ، سی سی پی او لاہور نے مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
مغوی کی بازیابی کیلئے نزدیکی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، اغوا کا معاملہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

