Advertisement

طالبان خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے، ملا عبدالغنی برادر

افغان طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ طالبان خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں موجود افغان طالبان کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی انخلا کے بعد افغانستان میں آئندہ نظام کی تشکیل پر سوالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان حقیقی اسلامی نظام چاہتے ہیں جو ثقافتی روایات اور مذہبی قوانین کے مطابق خواتین کے حقوق کے لئے شرائط فراہم کرے۔

ملا عبدالغنی برادر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ طالبان خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے اور سفارت کار اور این جی اوز بھی افغانستان میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں گے۔

ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان افغان امن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ایک حقیقی اسلامی نظام افغانوں کے تمام مسائل کے حل کابہترین ذریعہ ہے۔

Advertisement

افغان طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری طرف سے مذاکرات اور اس کی حمایت میں ہماری بھر پور شرکت اس بات کی کھلی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version