Advertisement

کراچی: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

شہر قائد میں ہونے والی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے اس سخت گرمی کے موسم میں عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔

شہر میں رات گئے تک مختلف رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہنے لگی ہے جس کے باعث خواتین ، بچے اور بوڑھے مزید پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ، نیوکراچی ، پی آئی بی کالونی ، صدر، ملیر، شاہ فیصل ، لیاقت آباد ، تین ہٹی ، بلدیہ ، سائٹ ، شاہ لطیف ٹاؤن ، کھوکراپار، گلستان جوہر اور لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ میڈیا کی جانب سے ترجمان کے الیکٹرک سے سوال کئے گئے  کہ تکنیکی فالٹس کی تعداد کیا ہے  اور یہ کس نوعیت کےہیں ؟ اور گزشتہ ایک ہفتےسے رات گئے فالٹس کیوں رپورٹ ہو رہےہیں؟ جن پر تاحال کوئی جواب نہ مل سکا۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version