Advertisement

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کی سزا کا اعلان کر دیا گیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو کیا سزا دی گئی ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تھپڑ مارنے والے شخص نے عدالت میں بتایا کہ اس نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو اس لیے تھپڑ مارا تھا کیوں کہ وہ میکرون کی صدارت سے مایوس ہوچکا ہے۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے شخص نے مزید کہا کہ پبلک مقام پر صدر ایمانوئیل کا نظر آنا مجھے ناگوار گزرا جس کی وجہ سے میں نے صدر کو تھپڑ مارا۔

گزشتہ دنوں پیرس متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر ویلانس شہر میں ایک نوجوان نے زوردار تھپڑ مار دیا تھا۔

واقع کے فوری بعد  پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر2افراد کو حراست میں لیا تھا۔

 جس میں ایک تھپڑ مارنے والا شخص تھا جبکہ دوسرا مشتبہ شخص واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والے شخص کا ساتھی تھا۔

Advertisement

تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹورینٹ کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version