Advertisement

کرشمہ کپور کو شوبز میں 30 سال مکمل

ماضی کی مقبول بولی وڈ سپر ہیروئن کرشمہ کپور نے شوبز انڈسٹری میں خود کے 30 سال مکمل ہونے پر مداحوں کے ساتھ اپنی پہلی فلم کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرشمہ کپور نے 22 جون کو انسٹاگرام پر اپنی پہلی فلم ’پریم قیدی‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شوبز میں آئے ہوئے 30 سال مکمل ہوگئے۔

[amazonad category=”Electronics”]

کرشمہ کپور کی پہلی فلم ’پریم قیدی‘ 22 جون 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی کے بعد ان کی دوسری فلم ’پولیس افسر‘ آئی، اور ا س نے بھی اتنی ہی کامیابی سمیٹی۔

انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی اور ان کا شمار 1990 سے 2005 کی سپر ہیروئنز کیا جاتا ہے۔

Advertisement

کرشمہ کپور نے اپنے کیریئر میں اکشے کمار، سنجے دت، اجے دیوگن، انیل کپور، سنی دیول ، گووندا، سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنا کیریئر ختم ہونے سے قبل ہی 2003 میں صنعت کار سنجے کپور سے شادی کی اور پھر کچھ عرصے کے لئے شوبز سے دور ہوگئیں۔

کرشمہ کپور کے ہاں 2005 میں بیٹی سمیرا اور 2010 میں بیٹا کیان ہوا، جس کے بعد ان کے اور شوہر کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی اور 13 سال میں ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

 

ڈی این اے انڈیا کے مطابق شوہر سے طلاق کے بعد کرشمہ کپور نے ایک انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر نے انہیں پیسوں کے عوض بیچا تھا۔

Advertisement

کرشمہ کپور آخری بار شاہ رخ خان کی 2018 کی فلم ’زیرو‘ میں مختصر طور پر دکھائی دی تھیں، اس سے قبل 2013 کی فلم ’بامبے ٹاکیز‘ میں بھی وہ مختصر کردار میں دکھائی دی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں 6 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version