Advertisement

پاکستان کے معروف یوٹیوبر کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان کے مشہور یوٹیوبرعرفان جونیجو کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبرعرفان جونیجو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔

یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُن کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ میری دُنیا، میرے لیے سب کچھ تھیں۔

Advertisement

عرفان جونیجو نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ اگر آپ میری والدہ اور میری فیملی کو اپنی دُعاؤں میں شامل کرسکتے ہیں تو براہِ کرم لازمی کریں، میں آپ کا مشکور رہوں گا۔

دوسری جانب معروف قوال امجد صابری کے بڑے بیٹے مجدّد صابری نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری میں عرفان جونیجو کی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔

مجدّد صابری نے انسٹا اسٹوری میں عرفان جونیجو کی والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔

امجد صابری کے بڑے بیٹے نےعرفان جونیجو کی والدہ کے لیے مداحوں سے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کرنے کی  اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ عرفان جونیجو کا شمار پاکستان کے بڑے اور نامور یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version