پرویز الٰہی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

لاہور کے بلاول ہاؤس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ دونوں رہنماؤں میں احتساب کے عمل کو شفاف غیر سیاسی اور انتقامی کارروائیوں سے پاک رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کے نام پرویز الٰہی کو اہم پیغام دیا جبکہ آصف علی زرداری نے اسمبلی کی نئی عمارت بنانے پر پرویز الٰہی کو مبارکباد بھی پیش کی۔
آصف زرداری نے پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اب پہلے سے بہتر ہیں۔
ملاقات میں پرویز الٰہی نے سینیٹ انتخابات میں تعاون پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری صاحب نے میرے کہنے پر سینیٹ انتخابات میں جو تعاون کیا اس کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

