کورونا کا زور ٹوٹ گیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا گراؤنڈز کھولنے کا فیصلہ

کورونا کا زور ٹوٹنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے گراؤنڈز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 21 جون سے جاگنگ ٹریک، ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈز کھلاڑیوں کے لئے کھول دیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 28 جون سے بیڈمنٹن، اسکوائش اور فٹنس جم بھی کھول دیے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں فٹ بال کے گرائونڈز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمددرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی اتھلیٹ کو بغیر ماسک کے اجازت نہیں ملے گی ،نہ ہی گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News