Advertisement

صدر مملکت کی آذربائیجان کی اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اعلی سطح پر سیاسی، ثقافتی اور معاشی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارت، دفاع، ثقافت اور سیاحت میں تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک مذہب ، اقدار ، ثقافت اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔

ملاقات میں پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا  نے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور اسٹریٹجک سطح پر دونوں ممالک کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا نے مزید کہا کہ آذربائیجان کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version