Advertisement

ملک کے ہر شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ،اسدعمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانی کے شعبے کے لئے 10 فیصد فنڈز رکھے جا رہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اورتوانائی کے لئے 56 فیصد فنڈز رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگلے ترقیاتی منصوبوں پر 900 ارب خرچ کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 40 فیصد فنڈز بجلی اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی ملنی چاہئیے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پیدواری شعبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بار 90 ارب سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے ہیں، وفاقی بجٹ میں سندھ کو بھرپور حصہ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی سندھ سے دو گنا ہے جبکہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93 ارب رکھے ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ قوموں کو ٹینکوں اور توپوں سے متحد نہیں رکھا جا سکتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سرکاری و نجی فنڈز کے تحت مکمل ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موٹرویز، ہائی ویز اور ایئرپورٹس کی تعمیر پر 244 ارب خرچ ہوں گے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہائیر ایجوکیشن کے لئے 44 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 2 ہزار 201 ارب ہو گا جبکہ پی ایس ڈی پی کا حجم رواں مالی سال کے مقابلے میں 36 فیصد سے زائد ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version