حیدرآباد: گھریلو جھگڑےپر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد میں گزشتہ روز گھریلو جھگڑے کی بنا کر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میںملزم فضل جمالی شوہر اور دیور ایوب جمالی نے شازیہ کو گولی مارکے قتل کیا، قتل کا مقدمہ تھانہ نسیم نگر پر درج کروایا گیا جبکہ پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
مقتولہ شازیہ کے بھائی نصیر بلیدی نے بتایا ہے کہ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ٹال مٹول کررہی ہے،چوبیس گھنٹے گزر گئے ہیں اور ہمیں اطلاع ہے کہ ملزمان قاسم آباد میں ہی تاحال موجود ہیں۔
مقتولہ کے بھائی نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او نسیم نگر کہ رہے ہیں کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے کچھ صبر کریں۔
دوسری جانب ایس ایچ او نسیم نگر کا کہنا ہے کہ ہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔
ایس ایچ او نسیم نگر کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News