Advertisement

یہ بزرگ شخص محنت کی بہترین مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بزرگ شخص ایک حلال رزق اور محنت کی بہترین مثال ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر کا اچانک دورہ کیا اور رحمانی مسجد طارق روڈ کے پاس ایک کولڈ ڈرنک کارنر پر رُک گئے۔

کولڈ ڈرنک کارنر پر پٹھان نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا اور اس نابینا بزرگ نے اپنے اسٹور پر ایک بورڈ لگایا ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نابینا بوڑھا ہے اس کو کوئی تنگ نہ کرے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بزرگ شخص سے کہا میں وزیراعلیٰ سندھ ہوں، آپ کو کون تنگ کرتا ہے؟ جس پر بزرگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ کرتی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے اے ڈی سی ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسی وقت فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور یہ بھی کہاکہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کمارہا ہے اور یہ حلال رزق اور محنت کی بہترین مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی ہمت افزائی کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version