Advertisement

واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ ، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

پانی کی قلت

واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان  ہوئے تنازعہ کے بیچ کراچی کے شہری ایک بار پھر پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ایک بار پھر سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ بند کرادیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے صرف 8 گھنٹے تک واٹر ٹینکر آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واٹر ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا واٹر بورڈ سے 18 گھنٹے ہائیڈرنٹ آپریشنل رکھنے کا معاہدہ ہے ، اگر 18 گھنٹے تک واٹر ٹینکر آپریشن جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو آپریشن مکمل طور پر بند کردیں گے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کا 50 فیصد واٹر ٹینکر سپلائی کے ذریعے  پانی حاصل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا واحد ہائیڈرنٹ ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بڑی آبادی پانی کی قلت کا شکار ہوگئی ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version