Advertisement

منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں ،عثمان بزدار

عثمان بزدار

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ منشیات ایک ناسور ہے، منشیات کی لعنت کی وجہ سے سماجی، معاشرتی اور معاشی مسائل جنم لیتے ہیں، منشیات کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ بدقسمتی سے کسی کی توجہ کا مستحق نہیں سمجھا جاتا ہے، منشیات کے عادی افراد کو بے چارگی اور کسمپرسی کی حالت میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائے گا تو یہ ظلم کے مترادف ہوگا۔

انھوں نے کہا ہے کہ منشیات کی عادت کا شکار لوگ نفرت سے زیادہ ہمدردی کے مستحق ہوتے ہیں اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں جدید ہسپتال بنایا ہے، پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جہاں نشے کے عادی افراد کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں میسرکی جارہی ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی آگے آنا ہوگا اور منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version