Advertisement

سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، حماد  اظہر

Hammad Azhar encouraging the economic situation of Pakistan

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی گھر بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے  مزید کہا کہ ن لیگ کی اکثریت قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے پھر بھی ن لیگ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر چکی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم، گنے اور مکئی کی بہترین فصل ہوئی ہے جبکہ بیرونی قرضوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان کا نیشنل اکاؤنٹس کا جو سسٹم ہے وہ اقوام متحدہ کا سسٹم ہے۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کی 26 ایجنسیاں اس میں اپنا ڈیٹا فیڈ کرتی ہیں اور اس کے 24 سب سیکٹرز ہیں جن کی گروتھ کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا تھا کہ ماضی میں ڈیٹا میں جو گڑ بڑ کی جاتی تھی اور جن سیکٹرز کے ذریعے کی جاتی تھی موجودہ حکومت کی گروتھ اُن پر منحصر نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ کے حامی شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
پاکستان اور قطر کے درمیان طویل مدتی تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
’بارشوں کے انداز تبدیل، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے‘
لوٹ کر بدھو گھر کو آئے، شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش؛ موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version