Advertisement

اداکارہ منشا کی جبران ناصر کے ہمراہ بچے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو کو صارفین نے نیا رُخ دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے ہمراہ بچے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

منشا پاشا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اور جبران ایک بچے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

جہاں اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا وہیں بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے ان کی ویڈیو کو الگ رُخ دے کر سوالات بھی شروع کر دیے ہیں۔

 منشا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے سوال کیے جا رہے ہیں کہ نکاح کو کچھ ماہ ہی گزرے اور بے بی اتنی جلدی۔

صارفین کی جانب سے غیر مناسب سوالات کا اداکارہ نے بھر پور جواب دیا اور کمنٹ میں لکھا کہ ہاں بہت فاسٹ۔

Advertisement

 واضح رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی جبکہ نکاح دو ماہ پہلے کیا ہے۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نکاح کی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جبران نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

منشا پاشا کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد  نے اُنہیں نکاح کی مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version