Advertisement

بلاول بھٹو کی باتیں عوام کے دلوں پر اثر کررہی ہیں، لطیف کھوسہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی باتیں عوام کے دلوں پر اثر کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سابق گورنر پنجاب سے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے لاہور میں قیام سے پنجاب میں پارٹی مستحکم ہوگی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سمجھ لیں کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں میں پی پی حکومت بنائے گی، پنجاب پی پی میں شمولیت کے لیے قطاریں لگ گئی ہیں۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جو ہوا اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، پارلیمنٹیرینز کے رویے سے ہماری بین الاقوامی طور پر بدنامی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کے لیے سوچنا چاہیے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ اسلامی ریاست میں محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی، پیپلزپارٹی نے ہی خاتون اسپیکر منتخب کرائی، وزیراعظم کے مشیروں کی بے تکی باتوں سے الجھاؤ پیدا ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست سے پاکستان کو نقصان ہوگا، ریاست کے لیے جتنی حکومت اہم ہوتی ہے اتنی ہی اپوزیشن بھی اہم ہوتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کو افہام تفہیم سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version