Advertisement

دادو: گزشتہ رات ہوئی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

دادو  میں گزشتہ رات ہوئی بارشوں  اور طوفان نے شہر بھر میں تباہی مچا دی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث  دادو کی تحصیل میہڑ میں گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گر گیا ہے جس نے پڑوسی اشرف سومرو کے گھر کو شدید متاثر کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت کا بیرونی حصہ پڑوسی کے گھر میں گرنے کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ احمد کولاچی ، 12 سالہ عبدالنبی اور بلاول کولاچی شامل ہیں جبکہ ایک بچی شمائلا کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کو بروقت چانڈکہ اسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے رشتے میں ایک دوسرے کے کزنز بتائے جا رہے ہیں جبکہ بچوں کے چاچا کا کہنا ہے کہ ہم حالیہ دنوں میں روزگار کے غرض سے یہاں آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version