سوسائٹی چیئرمین کوگالیاں دینے کاالزام،ناموراداکارہ گرفتار

بھارت کی معروف اداکارہ پائل روہتگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بگ باس کی فیم اداکارہ پائل پر سوسائٹی کے چیئرمین کو گالیاں دینے کا الزام ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
پائل روہتگی پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ معاشرے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہیں اور انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکی بھی دیتی ہیں جس کے بعد اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
اطلاعت کے مطابق اداکارہ کی وجہ سے لوگ بہت پریشان تھے۔
رپورٹس کے مطابق ، پائل روہتگی کی سوسائٹی میں 20 جون کو ایک میٹنگ ہوئی تھی لیکن اداکارہ کو اس میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تھا۔
تاہم پھر بھی اداکارہ پائل میٹنگ میں پہنچیں لیکن جب انہوں نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو انہیں چپ کرا دیا گیا جس پر پائل ناراض ہوگئیں اور چیئرمین سے بحث کرنے لگیں اور گالیاں دینے لگیں۔
اسی واقعے سے متعلق شکایت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی پائل روہتگی ایک بار گرفتار ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

