واشنگٹن: طیارے کو ہائی جیک کرنے کی مبینہ کوشش

امریکی شہر لاس اینجلس سے اٹلانٹا جانے والے طیارے کو ہائی جیک کرنے مبینہ کوشش کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کی اوکلاہوما میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی جبکہ ہنگامہ کرنے والا شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مسافر نے فضائی میزبانوں پر حملہ کر کے کوک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جبکہ مبینہ ہائی جیکر نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی بھی کوشش تھی۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے طیارے کی جامع تلاشی اور سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد طیارے کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

