Advertisement

اداکارائیں ’جسم فروش‘ نہیں، مریم نفیس کاصارف کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس نے پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والے شخص کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

مریم نفیس نے 27 جون کو انسٹاگرام پر ’فہد خان‘ نامی لڑکے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے ملنے والے ذاتی پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا ہے۔

فہد خان نامی شخص کی جانب سے مریم نفیس کو بھجوائے گئے مختصر پیغام میں اداکارہ کو پیش کش کی گئی تھی کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے چند گھنٹوں تک ملاقات کریں تو انہیں 3 لاکھ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔

پیغام میں اداکارہ کو بیرون ملک سے آنے والے شخص کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کوئی غلط مطالبہ کیا گیا، بس پیسوں کے عوض ملاقات کے لیے رضامندی پوچھی گئی۔

اداکارہ نے مذکورہ پیغام پر کوئی جواب دیے بغیر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

Advertisement

 اداکارہ نے  ایسے پیغامات بھجوانے والے افراد پر واضح کیا کہ ’اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں‘۔

مریم نفیس نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ایسے لوگوں کو کون ایسی ہدایات دیتا ہے اور وہ کیوں اداکاراؤں کو ایسا سمجھتے ہیں۔

مریم نفیس نے لکھا کہ وہ اور ان کی دیگر ساتھی اداکارائیں تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سب شوبز کی فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور دوسری اداکارائیں محنت کے لیے 12 گھنٹے اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ وقت تک کام کرتی ہیں مگر بعض لوگ انہیں ذہنی اضطراب میں مبتلا کرنے کے لیے غلط پیغامات بھجواتے ہیں۔

Advertisement

مریم نفیس نے لکھا کہ وہ اور ان کی دیگر ساتھی اداکارائیں پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والی ذہنیت کو مسترد کرتی ہیں اور انہیں ایسی ذہنیت سے نفرت ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مریم نفیس کو پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کی گئی ہو اور انہوں نے اس طرح سخت رد عمل دیا ہو۔

اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں بھی اداکارہ نے پیسوں کے عوض ملاقات کی پیش کش کرنے والے شخص کے پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version