Advertisement

فلسطین میں مظالم رکوانے میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے، شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین میں مظالم رکوانے میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہودی لابی نے میری ذات پر حملہ کیا تو پاکستانیوں نے میرا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے متعلق واضح مؤقف اپنایا، پاکستان نے او آئی سی سمیت مغربی ممالک کے ضمیر کو جھنجوڑا، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلی، مسجداقصیٰ میں نمازیوں پرحملہ کیا گیا، نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی، فلسطین میں مظالم کی انتہا کی گئی،عالمی میڈیا پر بلیک آؤٹ رہا، فلسطین کے لئے دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل کی 4 نشستیں بے نتیجہ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے ہم نے فلسطین کا مقدمہ پیش کیا جبکہ یواین اجلاس جاری تھا اطلاع ملی اسرائیل جنگ بندی کے لئے تیار ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنیوا میں مخالفت کے باوجود قرارداد اکثریت میں منظور ہوئی، اسرائیل کےجنگی جرائم کی تحقیقات ہوگی اور رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version