Advertisement

گرمی کی شدت سے بچانے والے مشروبات

موسم گرما میں چند مشروبات کے استعمال سے گرمی کی شدت اور گرمی کے سبب پیش آنے والی چند پیماریاں اور پیٹ سے جڑی شکایتوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے جسم میں پانی کی مقدار کا برقرار رہنا بھی نہایت ضروری ہے، سال کے گرم مہینوں کے آتے ہی تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں پانی کی کمی کے سبب دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

سب سے پہلے پانی کی مودار کو بڑھائیں اور دن میں آٹھ سے بارہ گلاس پانی پیے ،طبی ماہرین کے مطابق جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ہر انسان کو خواہ بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت گرمیوں کے آغاز سے ہی سادہ پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہئیے، اس دوران زیادہ میٹھے اور پروسیسڈ، ڈبے کے مشروبات سے پرہیز کریں۔

اس کے علاوہ کافی لوگ موسمی پھل کیری کے حیرت انگیز فوائد نہیں جانتے کیری کے شربت کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، کیری میں موجود اجزاء جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور گرمیوں میں کیری کا استعمال بطور سلاد یا اس کی چٹنیاں بنا کر بھی کیا جاتا ہے۔

جیسا کہ گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے، لیموں پانی کے استعمال سے جسم نا صرف ہیٹ اسٹروک سے بچ جاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رہتا ہے، گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہئیے، اس سے نا صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں ،ناریل پانی میں کینسر کے خلاف لڑنے اور بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Next Article
Exit mobile version