Advertisement

چقندر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

چقندر کے استعمال سے خون کے خلیے، دماغی و جسمانی کارکردگی، دل کی صحت، ، جگر اور پورے نظام ہاضمہ پر مثبت اور مؤثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق چقندر میں وٹامن اے، بی، سی، آئرن، کاپر اور میگینشیم کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

ریڈاکس بائیولوجی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا استعمال انسانی صحت میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوسری جانب ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر اور اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم میں ایسے بیکٹریاز کی افزائش ہوتی ہے جو کہ صحت مند زندگی اور بہتر دماغی کارکاردگی کا سبب بنتے ہیں۔

ایک تحقیق میں کہا گیا کہ بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتی ہے پر چقندر کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہائی بلڈ پر یشر میں کمی لا سکتا ہے، چقندر میں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور خون کے بہاؤ کو متوازن بناتا ہے، دل کی اکثر شکایات میں چقندر کا استعمال نہایت مفید ہے۔

Advertisement

دوسری جانب غذائی ماہرین کے مطابق چقندر میں فائبر، فولیٹ، میگنیز ، پوٹاشیم ، آئرن اور وٹامن سی بھرپور مودار میں ہوتا ہے ،چقندر کی سلاد یا اس کا جوس بنا کر پینا صحت مند زندگی کے لئے ناگزیر ہے، اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم کے لئے مطلوب غذائیت کی مقدار حاصل ہوتی ہے اور انسان جسمانی مشقت کے کاموں کے لئے بھی خود کو توانا محسوس کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version