پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اسلام آباد سے کوٹلی روانہ ہوگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں کشمیر کے انتخابات میں اپنی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے کوٹلی روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ریلی کا آغاز دھن گلی سے ہوگا جس کے بعد ریلی ڈھڈیال اور پلاک چکسواری سے ہوتے ہوئے راجدھانی سے گزرے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ریلی ناڑ اور گل پور سے ہوتے ہوئے گلار المعروف الہور پہنچے گی جہاں سے دھناں کے مقام پر ریلی کا اختتام ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوٹلی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی ریلی کے دوران جگہ جگہ استقبال کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ڈھڈیال اور پلاک چکسواری کے مقامات پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

