Advertisement

دعا ہے جس نے سندھ کو لوٹا اللہ تعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ دعا ہے جس نے سندھ کو لوٹا اللہ تعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ آج صبح اٹھے تو پتہ چلا کہ یوم دعا سہیل انور سیال کے کہنے پر منائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت تھی پنجاب میں بھی پانی کی قلت تھی، بارشیں کم ہونے اور گلیشئر کے نہ پگھلنے سے پانی کی کمی کا سامنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی گڈو کے مقام پر پہنچ چکا ہے، سندھ حکومت نے وفاق، پنجاب کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے سندھ کارڈ کا شوشہ چھوڑا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف بھی دعا ہونی چاہیے جو گڈو سے کوٹڑی بیراج تک پانی چوری کرتے ہیں، پانی چوری کرکے انور محل بنانے والوں کے خلاف بھی دعا ہونی چاہیے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی سندھ میں ایڈز پھیلنے پر یوم دعا کرائی، کبھی یوم دعا کرائی کہ سندھ کے بچوں کو کتوں نے کاٹ لیا ہے اور تھرپارکر میں ہزاروں بچے بھوک سے نہ مرئیں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک بارش میں کراچی ڈوب گیا اس پر کبھی یوم دعا کرائی؟ سندھ کے دیگر اضلاع کو سیلاب میں ڈبونے سے بچانے کے لیے کبھی یوم دعا کرائی؟ شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوں کے خلاف دعا کی؟ اس شہر اور صوبے کو تباہ کرنے والی نوسرباز پیپلزپارٹی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی خودساختہ پانی کی قلت کو بے نقاب کریں گے، شوشے چھوڑ کر اپنے ڈاکو روج اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا یہ بھی ہے کہ پنجاب سے زیادہ پانی سندھ کو چشمہ سے فراہم کیا گیا یہ نفرت کے ٹوپی ڈرامے ختم ہونے چاہیے، سندھ باسیوں سے گزارش ہے دعا کریں اس نااہل چور کرپٹ سندھ حکومت سے چھٹکارا ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version