Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبا میں منفی رجحان ریکاڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی سے بند ہوا ہے۔

دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 158.19 سے بڑھ  کر 158.53 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 393 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version