Advertisement

رینجرز کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اوراسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے محمڈن فٹبال گراؤنڈ پنجاب کالونی میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا  ہے، جس میں شہر بھرسے  32  ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور شا ئقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ اعظم اسپورٹس کلب اور اُسا مہ اسپورٹس کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہے۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد فاتح ٹیم اعظم اسپورٹس کلب نے ایک صفر سے جیت اپنے نام کی ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ فٹبال گراؤنڈ عرصہ دراز سے ایک کوڑے دان کی شکل اختیار کرچکا تھا ، اسےفروری2021 کو بحال کر کے اسپورٹس کمیونٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے یہ بھی کہا ہے  کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،  خاص طور پر ایسے ایونٹس کا انعقاد کریں جو نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

ڈی جی رینجرز نے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کے ساتھ ساتھ مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کراچی میں گراس روٹ اسپورٹس ، ثقافتی اور معاشی زندگی کی بحالی کے لیے تعیان جاری رکھنے کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب کے گیسٹ آف آنر شاہد آفریدی ، معین خان ، جاوید شیخ ،ڈی آئی جی ساؤتھ اور  سیکریٹری اسپورٹز سندھ تھے۔

 

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version