Advertisement

صوبہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم کرنے کا اعلان

امتحانات

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے میں آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں تعلیم کی صورتحال حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اپوزیشن کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔

مراد راس نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے دور میں اسکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا، ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی اور ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا۔ آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔

Advertisement

مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا، ایک لاکھ 20 ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے، 1200 پہلے اسکول اپ گریڈیشن کیے اور اب 7 ہزار مزید اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 2 ہزار اسکولز میں کلاس روم بنائے، 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں، 5 سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version