Advertisement

پولیس اہلکاروں کے لیے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا

کراچی میں پولیس اہلکاروں کے لئے 24 گھنٹے کورونا ویکسینشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں پولیس افسران واہلکاروں  کے لیے 16 خصوصی ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کا آغازپولیس افسران اوراہلکاروں کے لئے مختلف شفٹوں اور حالات میں ڈیوٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

 خصوصی ڈیسک ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی ہدایات پرڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی جانب سے قائم کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے ایکسپو سینٹر میں قائم خصوصی ڈیسک کا دورہ کیا اورکیے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

Advertisement

ڈی جی سکیورٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پولیس افسران واہلکاروں کی سہولت کی خاطر تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

مقصود احمدنے مزید کہا  کہ پولیس اہلکار اپنی سہولت کے مطابق  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا ئیں اور اس مہلک وباء سے خود کومحفوظ رکھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version