حرا مانی کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے چیخیں نکل گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی ہے۔
اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویکسین لگواتے وقت اداکارہ کی چیخ نکل جاتی ہے۔
اداکار مانی نے ویڈیو بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب ہم وہ فریضہ سر انجام دینے والے ہیں جس کی ویڈیو بنانا بہت ضروری ہے۔
حرا مانی نے ویڈیو میں پیغام دیا کہ برائے مہربانی! ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔
اداکار مانی نے صارفین کو ہنستے ہوئے مشورہ دیا کہ ویکسین بھی لگوائیں اور تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کریں۔‘
اس کے علاوہ اداکار مانی نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویکسین لگوائی تو نہ مقناطیس چپک رہا تھا اور نہ ہی کرنٹ آرہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

