Advertisement

کورونا کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ڈاکٹرفیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاک ویک لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر کی بہت ضرورت ہے۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں سے آسانی نکلتی ہے اس موجودہ مشکل میں سے آسانیوں کے راستے بڑے واضع نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موجودہ چیلنج میں ہمیں ہمارا دوست چین پاس ہی نظر آیا ہے ،کورونا کی صورتحال میں بھی چین نے دوستی نبھائی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ خام مال سے ویکسین بننا اتنا سادہ مرحلہ نہیں ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ کوالٹی ایشورنس اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بڑی باریک بینی سے کوشش کرنی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکیسن کی پیداوار کا عمل بتدریج آگے بڑھتا ہے ،یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بعد ویکیسن کی مکمل پیداوار چند سال تک پاکستان میں ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اب این آئی ایچ کی اگلی چھلانگ لگانے کا وقت آگیا ہے، نئے قوانین کے تحت 7 بڑے اہم ادارے این آئی ایچ میں بنائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version