Advertisement

بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا ہے،شہباز گِل

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی نااہل لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، ونڈ پاور پلانٹ کے 21 روپے فی یونٹ کا 30 سالہ معاہدہ کر کے قوم کو مقروض کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان ظالمانہ معاہدوں سے قومی خزانے کو 6 ہزار کروڑ کا نقصان ہے، ہم نے وہی معاہدہ 6 روپے فی یونٹ کر کے قومی خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں کرائے پر رکھے گئے پی ایم کرپشن کی جواب دہی سے قاصر ہیں، نالائقوں سے جواب طلبی کی جائے تو دوسروں پر الزام دینے لگتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version