Advertisement

پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹرریاض المالکی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے فلسطین میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی ہم منصب کو مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ وزیرخارجہ نے فلسطین کے مسئلے پر  او آئی سی اور عرب لیگ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطینی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے شرٹ کا تحفہ فلسطینی وزیر خارجہ کو پیش کیا جس پر تحریر تھا “اے ارض، فلسطین میں بھی حاضر ہوں”۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کا قضیہ مشرق وسطی میں بے چینی کی بنیادی وجہ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ  بھی کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدی صورت حال اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دو ٹوک اور اصولی موقف کو سراہتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی معاونت پر پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version