Advertisement

کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کے باعث معیشت بہتر ہوئی، فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملنے والی رقم کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف مہم کے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔

فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو سوات میں پاور شو کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جھوٹ بولنے کی تیاری مکمل ہے۔

فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو جو ابھی تک نہیں ہو رہی، جس دن اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہوئی حکومت گھر چلی جائے گی۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کی مدد سے ہم حکومت کو گھر نہیں بھجوائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ آج بھی مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version