Advertisement

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کو اردو زبان دینے والی آواز کس کی ہے؟

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ کئی دیگر ممالک میں بھی ہے۔

مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس ڈرامے میں حلیمہ سلطان کے کردار میں اردو زبان کس کی ہے؟

یہ حقیقت ہے کہ حلیمہ سلطان کا کردار پاکستان میں خوب پسند کیا جاتا ہے اور مداح اس کے کردار کے پیچھے چھپی آواز کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں۔

 ‘ارطغرل’، ‘حلیمہ سلطان’ اور ڈرامے کے دیگر کرداروں کی اُردو ڈبنگ کے لیے سرکاری ٹی وی نے ایک تفصیلی اور طویل فیصلے کے بعد نجی ڈبنگ ایجنسی کا انتخاب کیا۔

پی ٹی وی کے چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ صداکار یعنی وائس اوور آرٹسٹ کے انتخاب کی ذمہ داری نجی ڈبنگ ایجنسی کو دی گئی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یہ تمام صداکار ’ارطغرل غازی‘ کے پانچویں سیزن تک اِسی طرح اردو ڈبنگ جاری رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنا وزیراعظم عمران خان کا خیال تھا۔

وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ پاکستان کی نوجوان نسل یہ سیریز دیکھے تاکہ اسلامی اقدار اور تاریخ کے بارے میں ان کے علم میں مزید اضافہ ہوسکے۔

چیف مارکیٹنگ اینڈ اسٹریٹیجی آفیسر نے بتایا کہ صداکار کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کو اردو ڈب ’احتصام الحق‘ جب کہ ’حلیمہ سلطان‘ کو اردو زبان میں ڈب کرنے کے لیے’ ربیعہ کرن راجپوت‘ کو چنا گیا۔

حال ہی میں ایک نجی چینل کو دیے جا نے والے انٹرویو میں ربیعہ نے بتایا کہ جب شروع میں انہیں صداکاری کے لیے خرم جمشید پروڈکشن ہاؤس سے آڈیشن کی کال آئی تو وقت کی کمی کے باعث انہوں نے آڈیشن کے لیے انکار کردیا تھا  لیکن بعد ازاں پراجیکٹ کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آڈیشن کے لیے رضامند ہوگئیں۔

وائس اوور آرٹسٹ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں ہر سین کو ایسے پرفارم کرتی ہوں گویا یہ سب میرے ساتھ ہورہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ڈبنگ کے دوران میں خیالی طور پر ڈرامے کے سیٹ پر ہی موجود ہوتی ہوں۔

اپنے سین سے متعلق ربیعہ نے بتایا کہ جب حلیمہ کے گھر بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو وہ سین سب سے زیادہ مشکل تھے میرے لیے۔

علاوہ ازیں چوتھے سیزن میں جب ارطغرل غازی مشکلات سے بچ کر قبیلے میں واپس لوٹتا ہے تو اس سین نے مجھے رلا دیا تھا۔

وائس اوور کے کیرئیرکے آغاز کے بارے میں ربیعہ کرن راجپوت نے بتایا کہ انہوں نے2016  میں پہلا وائس اوور کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہوں نے مختلف کرداروں پر مشتمل وائس اوور کیے اور اس دوران بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کیا لیکن ہمت سے اپنی منزل پر گامزن رہیں۔

Advertisement

ربیعہ نے بتایا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لیڈ کردار بھی کیے لیکن حلیمہ سلطان ان کی شہرت کی وجہ بنی اور آج دنیا بھر کے لوگ اس کردارکی وجہ سے انہیں جانتے ہیں۔

ربیعہ کرن راجپوت نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک گروپ کے ہمراہ ترکی جا کے وہاں ڈرامے کے کرداروں سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ربیعہ راجپوت نے مزید خواہش کا اظہار کیا  کہ وہ چاہتی ہیں کہ حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ’اسرا بلگیچ‘ خود ان کے کام کی ایک بار تعریف کریں۔

واضح رہے کہ معروف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے کئی کردار پاکستان آچکے ہیں جن میں ارطغرل اور عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version