منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کب ہوگی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان اور سابق اداکار احسن محسن اکرام کی شادی کب ہوگی اس کے بارے میں سب ہی جاننا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے گزشتہ شام ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران اس بات کا جواب دیا گیا ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
گزشتہ دنوں اداکارہ منال خان کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد اب اس جوڑی کے چاہنے والے ان کی جلدی ہی شادی ہوتے دیکھنا چاتے ہیں۔
احسن محسن اکرام کی جانب سے سیشن کے شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہزاروں سوالات کا انبار لگ گیا۔
صارفین کے جانب سے کیے جانے والی سوالات کے جوبات دیتے ہوئے اداکار احسن محسن اکرام نے بتایا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں، اُن کا گھر کراچی میں ہےاور انہیں لاہور شہر بھی پسند ہے۔
احسن محسن اکرام نے بتایا کہ وہ پہلی بار منال خان سے شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جَلد ہی اپنی محبت کی مکمل کہانی بھی سب کو سنائیں گے۔
انسٹاگرام صارف نے احسن محسن اکرام سے پوچھا کہ منال خان کی ایک کوئی بری عادت بتائے۔
احسن محسن اکرام نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے خود کو منال خان کی بری عادت کہا۔
اداکار نے کہا کہ منال خان کی بری عادت میں ہوں۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021ء میں کرنی ہے یا 2022ء میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News